عطائی ڈاکٹروں اور زائد المعیاد ادویات فروخت کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ ان کے خلاف سخت کاروائی ہو گی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 28 مئی 2019 20:20

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) عطائی ڈاکٹروں اور زائد المعیاد ادویات فروخت کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ ان کے خلاف سخت کاروائی ہو گی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم نے ڈاکٹر مظہر حیات ڈی او ایچ کی طر ف سے عطائیوں کے خلاف کی گئی کاروائی پر محکمہ صحت کے افسروں سے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس طرح آپ نے جہلم کے نواحی دیہاتوں طور،اور سنگھوئی میں ہوم ڈلیوریز پر قانونی کاروائی کی ہے وہ قابل ستائش ہے اسی طرح آپ نے جس طرح میڈیکل سٹورز میں موجود ادویات کو چیک کیا ہے وہ ایک اچھا اقدام ہے جبکہ اس کو جاری رہنا چاہیے جس سے مریضوں کو اچھے معیار کی ادویات فراہم ہوں گی اور انہیں صحت کے ضمن میں ریلیف ملے گا۔

متعلقہ عنوان :