موسم گرما کے دوران شدید تپش ، لو اور مضر اثرات سے بچنے کیلئے دیسی مشروبات کا زیادہ استعمال یقینی بنایئے ، ماہرین

جمعہ 31 مئی 2019 13:04

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مئی2019ء) پنجاب میڈیکل کالج اور الائیڈ ہسپتال فیصل آبادکے طبی ماہرین نے کہا ہے کہ موسم گرما کے دوران شدید تپش ، لو اور مضر اثرات سمیت پسینے کی کثرت ، ہیضہ ، اسہال ، بخار ، جسمانی تھکاوٹ ، اعصابی کمزوری سے بچنے کیلئے دیسی مشروبات ، نمکین لسی،ستو، سردائی، شربت بزوری ، صندل ، شکنجبین کا زیادہ استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ جسم سے ضائع ہونے والے نمکیات کے توازن کو بر قرار رکھ کر مختلف موسمی بیماریوں سے بچا جا سکے نیز گوشت اور تیز مصالحے والی مرغن غذائوں کو اپنی خوراک کا حصہ نہ بنایا جائے اور سادہ غذا استعمال کی جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ بدلتے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کر کے کئی پریشانیوں سے بچا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :