مظفرگڑھ، جنوبی پنجاب میں ایڈز نے سر اٹھا لیا، ایڈز اور ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ہفتہ 1 جون 2019 16:19

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2019ء) جنوبی پنجاب میں ایڈز نے سر اٹھا لیا. ایڈز اور ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی. پنجاب حکومت کی اس حوالے سے غفلت پر شہری حلقے پریشان, ذرائع کے مطابق صرف ڈیرہ غازی خان ضلع میں 3067 مریض اور مظفرگڑھ ضلع میں 857 ایڈز کے مریض رجسٹر ہیں جن کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جو کہ الارمنگ ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کے مطابق محکمہ ہیلتھ کی مجرمانہ غفلت کا نوٹس لیا جائے جبکہ ان حلقوں نے ایڈز اور ایچ آئی وی کے علاج اور جنوبی پنجاب کے عوام میں آگہی کی مہم فوری طور پر چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :