اس مرتبہ عید پر گرمی ناقابل برداشت ہوجائے گی

جون کے پہلے ہفتے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ ہوگا: موسم کا حال بتانے والوں کی تشویش ناک پیشن گوئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 1 جون 2019 19:58

اس مرتبہ عید پر گرمی ناقابل برداشت ہوجائے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون2019ء) اس مرتبہ عید پر گرمی ناقابل برداشت ہوجائے گی، جون کے پہلے ہفتے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ ہوگا، موسم کا حال بتانے والوں کی تشویش ناک پیشن گوئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عید الفطر 5 جون بروز بدھ کو منائے جانے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی باقاعدہ اعلان کر چکی ہے کہ ملک میں عید الفطر کا چاند 4 جون بروز منگل کو نظر آنے کا واضح امکان ہے، لہذا عید 5 جون بروز بدھ کو ہوگی۔

دوسری جانب موسم کا حال بتانے والوں نے عید پر موسم شدید گرم رہنے کی پیشن گوئی کی ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے بتایا ہے کہ اس مرتبہ عید پر گرمی ناقابل برداشت ہوجائے گی۔ جون کے پہلے ہفتے میں ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں زبردست اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پنجاب ،خیبر پختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں،مشرقی بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ،ہزارہ،کوہاٹ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ہفتہ کے روز لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت30اور زیادہ سے زیادہ47ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ فیصل آباد میں زیادہ سے زیادہ45،ملتان میں زیادہ سے زیادہ45اور سرگودھا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت44ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک میں سب سے زیادہ گرمی سکھر میںپڑی جہاں درجہ حرارت47سی49ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبک سکھر میں بھی یہی صورتحال رہی۔شدید گرمی کے باعث لاہور کی سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم رہی اور لوگوں نے گرمی سے بچنے کیلئے سایہ دار جگہوں پر پناہ لئے رکھی۔محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ شہر کا درجہ حرارت40سی42ڈگری سینیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔