Live Updates

زرتاج گل نے نیکٹا کو ئی خط نہیں لکھا،نیکٹا نے وضاحت کر دی

زرتاج گل کے پرنسپل سٹاف آفیسر نے سیکرٹری داخلہ کے نام خط لکھا،ترجمان نیکٹا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 2 جون 2019 17:41

زرتاج گل نے نیکٹا کو ئی خط نہیں لکھا،نیکٹا نے وضاحت کر دی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 2 جون2019) نیکٹا نے وزیرموسمیات زرتاج گل کے خط کے حوالے سے وضاحت کر دی ہے۔ ترجمان نیکٹا کے مطابق زرتاج گل نے نیکٹا کو ئی خط نہیں لکھا۔ انہوں نے بتایا ہے کہ زرتاج گل کے پرنسپل سٹاف آفیسر نے سیکرٹری داخلہ کے نام خط لکھا۔ واضح رہے کہ وزیرِ موسمیات زرتاج گل کی بہن شبنم گل کو ڈائریکٹر نیکٹا تعینات کیے جانے کے معاملے کا وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعظم نے زرتاج گل کو وزارتِ داخلہ کے نام لکھا گیا خط واپس لینے کا حکم دے دیاہے۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے زرتاج گل کو نیکٹا کے نام لکھا گیا خط واپس لینے کا حکم دیا ہے۔ نعیم الحق نے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ تحریک انساف حکومت نے ہمیشہ اقرباء پروری کی مخالفت کی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی حکومت میں کوئی بھی شخص اپنے اختیار کو استعمال کر کے اپنے رشتہ داروں یا احباب کو ترقی نہیں دلوا سکتا۔

یاد رہے کہ رہے کہ وفاقی وزیرموسمیات زرتاج گل کی بہن شبنم گل جو کہ لاہور کالج فار ومن یونیورسٹی میں ایسوسی ایٹ پروفیسر تھیں انہیں نیکٹا میں انیسویں گریڈ کی ڈائریکٹر کی پوسٹ پر تعینایت کیا گیا تھا جس کے حوالے سے ایک خط سامنے آیا تھا ہ خط زرتاج گل کے پرنسپل سٹاف آفیسر سمیع الحق نے لکھا تھا، خط میں لکھا ہے کہ ’’مجھے آپ کو شبانہ گل کی نیکٹا میں تعیناتی کے حوالے سے آپ کی وزیرموسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے، مزید کارروائی کے لیےمس شبانہ کی سی وی اس خط کے ہمراہ ارسال کی جارہی ہے‘‘۔

اب وزیراعظم عمران خان نے اس خط کا نوٹس لیتے ہوئے زرتاج گل کو وزارتِ داخلہ کے نام لکھا گیا خط واپس لینے کا حکم دے دیا ہے اور شبنم گل کی بطور ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی واپس لینے کا حکم دے دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات