بیرون ملک12 ارب ڈالرزکےاثاثوں کا پتا چل گیا ہے،شہزاد اکبر

شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے اثاثے 85 فیصد بڑھے،سلمان شہباز کوایک ارب30 کروڑ روپے براہ راست موصول ہوئے۔معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 9 جون 2019 18:47

بیرون ملک12 ارب ڈالرزکےاثاثوں کا پتا چل گیا ہے،شہزاد اکبر
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جون 2019ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ بیرون ملک12 ارب ڈالرزکے اثاثوں کا پتا چل گیا ہے، شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے اثاثے 85 فیصد بڑھے، سلمان شہباز کوایک ارب30 کروڑ روپے براہ راست موصول ہوئے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پاکستانیوں کے بیرون ملک 12 ارب ڈالرزکے اثاثوں کا پتا چلا لیا گیا ہے۔

شہبازشریف کے ایک صاحبزادے کو ایک ارب30 کروڑ روپے براہ راست موصول ہوئے مگر وہ جواب دینے سے قاصر ہیں۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کے اثاثے 85 فیصد بڑھے۔ شہزاد اکبر نے ایک سوال’’ کیا فیصل واوڈا کے خلاف کوئی کارروائی کی جارہی ہے ؟‘‘ کے جواب میں کہا کہ فیصل واوڈا کی جو پراپرٹیز بتائی جا رہی ہیں میرے خیال میں وہ ڈکلیئرڈ ہیں۔

(جاری ہے)

شہزاد اکبر نے کہا کہ فیصل واوڈا اور خسرو بختیار کے خلاف شکایات نیب میں تصدیق کے مرحلے پر ہیں۔ واضح رہے ن لیگی رہنماء عابد شیر نے لندن میں جاکر فیصل واوڈا کی جائیدادوں کا سراغ لگایا تھا۔ انہوں نے ان جائیدادوں کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا تھا۔ دوسری جانب وزیر اعظم کی معاون خصوصی برا ئے اطلا عات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شہبازشریف کماؤ پتر سلمان شہباز سے متعلق بھی وضاحت کریں۔

شہبازشریف کہتے تھے کرپشن ثابت ہو تو سیاست چھوڑ دوں گا، وہ گارنٹی دیں واپس نہیں جائیں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف نے مجبوری میں یہاں عید منائی، ان کی پاکستان میں پہلی عید ہوئی، امید ہے شہباز شریف بھی اگلی عید پاکستان میں کریں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ امید ہے شہباز شریف عوام کا چین اور سکون دا پر نہیں لگائیں گے اپوزیشن پارلیمنٹ کوسیاسی اکھاڑہ نہیں بنائے گی لہذا اپوزیشن پارلیمنٹ میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔