مودی کا سری لنکا میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی چرچ کا غیراعلانیہ دورہ

صدر میتھری پالا سری سینا سے ملاقات سے قبل چر چ کا دورہ،یقین ہے سری لنکاپھر سے سرخروہوگا،مودی کاٹوئیٹ

پیر 10 جون 2019 12:08

مودی کا سری لنکا میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی چرچ کا غیراعلانیہ ..
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2019ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کولمبو میں اس چرچ کا دورہ کیا، جسے ایسٹر کے روز دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق انتخابات میں فتح کے بعد مودی اپنے پہلے غیرملکی دورے پر مالدیپ کے بعد سری لنکا پہنچے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وہ صدر میتھری پالا سری سینا سے ملاقات کے لیے راستے میں تھے، جب اچانک ان کا قافلہ سیٹ اینتھونی چرچ کی جانب مٴْڑ گیا۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں مودی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ سری لنکا پھر سے سرخرو ہو گا۔ واضح رہے کہ سری لنکا میں ایسٹر کے روز متعدد مقامات پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں ڈھائی سو سے زائد افراد ہلاک اور قریب پانچ سو زخمی ہو گئے تھے۔