ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ایمرجنسی میں مریضوں کو علاج مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ کوئی کوتاہی برداشت نہین کی جائے گی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 10 جون 2019 17:30

ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ایمرجنسی میں مریضوں کو ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جون2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم کا اچانک دورہ کیا، ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی، وارڈز اور دیگر شعبوں کے معائنے کے دوران انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجے اور ادویات کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئیے ۔

ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس ڈی ایچ کیو کو تمام ائیر کنڈشنرز فنکشنل کروانے کا حکم دیا اور انہوں نے کہا ہے کہ تمام وارڈز میں اے سی فل فور آن کروائے جائیں۔ڈی سی جہلم نے ڈاکٹرز کو ڈریس کوڈ اپنانے اور نیم ٹیک لگانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے وارڈز میں موجود مریضوں کا حال احوال دریافت کیا اور اور ڈاکٹرز کے رویے بارے آگہی حاصل کی، مفت ادویات اور بہتر سہولیات کے پیش نظر انہوں نے دورہ کے موقع پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے کروڑوں روپے کے بجٹ کی فراہمی کا مقصد شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔صحت عامہ کی سہولتوں میں کئی گنا اضافے کے بعد سرکاری ہسپتالوں پر مریضوں کا اعتماد بڑھا ہے ۔مریضوں کے لئے ادویات کی دستیابی اور لیبارٹری ٹیسٹ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :