رواں مالی سال کی ابتدائی 6ماہ کے دوران موبائل فون کے شعبے میں 15 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی،اقتصادی سروے

پیر 10 جون 2019 22:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2019ء) رواں مالی سال کی ابتدائی 6ماہ کے دوران موبائل فون کے شعبے میں 15 کروڑ 83 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی اور مارچ 2019ء کے اختتام تک موبائل فون صارفین کی تعداد 15 کروڑ 90 لاکھ تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

اقتصادی سروے 2018-19ء کے مطابق جولائی 2018ء سے مارچ 2019ء کے دوران براڈ بینڈ صارفین کی تعداد میں 88 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ جولائی 2018ء سے فروری 2019ء کے دوران پیمرا نے قومی خزانے میں 31 لاکھ 87 ہزار روپے کی رقم جمع کرائی ہے۔ پی ٹی اے کا اپنے ہم پلہ اداروں میں آمدنی پر ایف بی آر کو سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداروں میں ساتواں نمبر ہے اور پی ٹی اے نے جون 2013ء سے مارچ 2019ء کے دوران لیویز فیسوں اور دیگر واجبات کے ذریعے 209 ارب روپے کمائے ہیں۔