ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت کے حوالے نہیں کیا جائے گا‘مہاتیر محمد

ڈاکٹر ذاکرنائیک کو بھارت میں اپنے خلاف شفاف مقدمہ چلنے کی امید نہیں

منگل 11 جون 2019 13:08

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت کے حوالے نہیں کیا جائے گا‘مہاتیر محمد
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2019ء) میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاتر محمد نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت کے حوالے نہیں کریں گے۔ملائیشیا گزشتہ برس بھی بھارت کی درخواست رد کرچکا ہے۔

(جاری ہے)

ایک تقریب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی بھارت بے دخلی سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ ہم ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بھارت کے حوالے نہ کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ذاکر کو بھارت میں اپنے خلاف شفاف مقدمہ چلنے کی امید نہیں ہے۔بھارت میں اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ان کی تنظیم اسلامک ریسرچ فائونڈیشن پر دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے فنڈنگ اور مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے کے الزامات ہیں۔بھارتی الزامات کے بعد ملائیشیا منتقل ہونے والے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو وہاں مستقل رہائش کا اجازت نامہ حاصل ہے۔