بھارت کی طرف سے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کے اعلان کے باوجود بھارتی وزیراعظم کا طیارہ پاکستانی حدود سے ہی گزریگا

بھارت نے عمان، ایران، وسطی ایشیا کے جس روٹ کو استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے، وہ پاکستان کی حدود کو چھو کر گزرتا ہے، ذرائع

بدھ 12 جون 2019 19:17

بھارت کی طرف سے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کے اعلان کے باوجود ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) بھارت کی طرف سے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کے اعلان کے باوجود بھارتی وزیراعظم کا طیارہ پاکستانی حدود سے ہی گزرے گا۔

(جاری ہے)

حکومتی ذرائع کے مطابق بھارت نے عمان، ایران، وسطی ایشیا کے جس روٹ کو استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے، وہ پاکستان کی حدود کو چھو کر گزرتا ہے،وزیراعظم مودی کا جہاز کراچی سے پاک حدود استعمال کرتے ہوئے ہنگول ایران عمان براستہ گوادر گزرے گا،۔پاکستان نے مارچ سے بھارتی پروازوں کے لئے دو راستے کھول دئے ہوئے ہیں، ایک بھارت سے یورپ اور سنٹرل ایشیا کے لئے ہے،دوسرا روٹ بحیرہ عرب کے اوپر سے کراچی، ہنگول، گوادر ہے،یہ روٹ کراچی، بدین سے بھارت میں داخل ہوتا ہے۔