آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

تمام جنرل آفیسرز نے شرکت کی،جیو سٹریٹیجک صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال، خطے کی صورتحال ‘ داخلی سیکیورٹی کے معمالات ‘ ملک کو درپیش چیلنجز اور جوابی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا ، آئی ایس پی آر پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ مادر وطن کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں کو آگے برھایا جائے گا، آرمی چیف

جمعرات 13 جون 2019 00:14

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ سالانہ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2019ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ مادر وطن کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں کو آگے برھایا جائے گا۔ بدھ کے روز آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دو روزہ سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں ہوئی جس میں تمام جنرل آفیسرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں جیو سٹریٹیجک صورتحال اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ خطے کی صورتحال ‘ داخلی سیکیورٹی کے معمالات ‘ ملک کو درپیش چیلنجز اور جوابی حکمت عملی پر بھی غورکیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فروری میں بھارت کے ساتھ کشیدگی میں مؤثر جوابی کارروائی کرنے پر افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی خدمت کیلئے تمام کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔