Live Updates

بیشک 10 کمیشن بنالیں ہمارے پاس ایک ایک روپے کا حساب ہے، مریم اورنگزیب

اعلیٰ اختیاراتی کمیشن اپوزیشن کو دھمکانے کی کوشش ہے، عمران خان کا دماغی معائنہ بھی کیا جائے، وزیراعظم اپنی تقریر میں انتہائی نروس نظر آئے : ترجمان مسلم لیگ ن

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 12 جون 2019 22:35

بیشک 10 کمیشن بنالیں ہمارے پاس ایک ایک روپے کا حساب ہے، مریم اورنگزیب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم بیشک 10 کمیشن بنا لیں ہمارے پاس ایک ایک روپے کا حساب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ اختیاراتی کمیشن اپوزیشن کو دھمکانے کی کوشش ہے، عمران خان کا دماغی معائنہ بھی کیا جائے، وزیراعظم اپنی تقریر میں انتہائی نروس نظر آئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر اور پی پی پی خاتون کارکن پر ایف آئی آر کے اندراج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی چوک پر 126دن دھرنا دینے، سرکاری عمارتوں اور پولیس پر حملے کرنے والوں کو سیاسی کارکن برداشت نہیں ہورہے۔

انہوں ے کہا ہے کہ نالائق اعظم سمیت کسی بھی حکومتی چمچے کے پاسشاہد خاقان عباسی کے خلاف کوئی ثبوت ہے تو عدالت یا نیب میں پیش کرے۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جرات کریں شاہد خاقان عباسیکی طرح اپنے اثاثے سامنے لائیں اور ٹیکس چوری کے بجائے ٹیکس دیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے پر وہ الزام لگارہا ہے جس کے خلاف منی لانڈرنگ، بیرون ملک غیر قانونی جائیدادوں کے ثبوت سامنے آرہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کہ اس حوالے سے بھی کمیشن بنایا جائے کہ عوام نے اس نالائق حکومت کو ٹیکس دینا بند کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپوزیشن کو نہ دھمکائیں اور نہ ہی مولا بجٹ بننے کی کوشش کریں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلیٰ اختیاراتی کمیشن بنانا اپوزیشن کو دھمکانے کی ایک کوشش ہے اور ایک نہیں 10 کمیشن بنائیں ہمارے پاس ایک ایک روپے کا حساب ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات