صدر ڈاکٹر عارف علوی پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کی رہائش گاہ پرآمد ، ان سے جواں سال بیٹے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا

بدھ 12 جون 2019 22:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2019ء) صدر ڈاکٹر عارف علوی بدھ کو پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے نوجوان بیٹے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جو سڑک کے ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔