چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کا گلشن اقبال میں واقع مولانا محمد علی جوہر پارک میں ترقیاتی کاموں کا معائنہ

جمعرات 13 جون 2019 20:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2019ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ تفریحی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں پارکوں کو بہتر کرنے کیلئے بلدیہ شرقی میں نمایاں امور سر انجام دئیے گئے اس سلسلے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے مزید پارکوں کی بہتری پر کام کئے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 22 کے چیئر مین عبدالسلام کے ہمراہ13-A گلشن اقبال یوسی 22 میں مولانا محمد علی جوہر پارک میں جاری ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع شرقی کے مکینوں کو محدود وسائل کے باوجود بلدیاتی خدمات فراہم کی ہیں پارکوں پر جہاں تک ممکن ہو رہا ہے زیادہ سے زیادہ کام کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو ہرا بھرا ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ہریالی کے فروغ کیلئے کردار ادا کیا جاسکے انہوں نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ہدایت کی کہ پارک کو آراستہ کرنے کیلئے چاروں اطراف ہریالی کے فروغ کیلئے کام کئے جائیں جبکہ بچوں کیلئے بھی پارک میں سہولیات فراہم کی جائیں صحت مندانہ تفریحی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جوگنگ ٹریکس کو بھی اہمیت دی جائے انہوں نے ہدایت کی مذکورہ پارک میں ترقیاتی کاموں کو جلد ازجلد مکمل کر کے مکینوں کے حوالے کیا جائے۔