وزیردفاع پرویزخٹک کی کامران بنگش کی رہائش گاہ آمد،اہلیہ کی وفات پرتعزیت کی

جمعرات 13 جون 2019 20:41

وزیردفاع پرویزخٹک کی کامران بنگش کی رہائش گاہ آمد،اہلیہ کی وفات پرتعزیت ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک جمعرات کے روز پشاور میں کامران بنگش کی رہائش گاہ گئے اور اُن سے انکی اہلیہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلع ناظم پشاور محمد عاصم اوررکن صوبائی اسمبلی ارباب وسیم حیات بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیردفاع پرویز خٹک کچھ دیر وہاں رہے اور اُن سے ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے اس موقع پر مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر واستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔