راولپنڈی ، ساڑھے ہانچ کلو سے زائد ہیروئن سمگلنگ کیس میں گرفتار ملزم غلام علی کو دس سال قید کی سزا

جمعرات 13 جون 2019 23:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2019ء) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان ساڑھے ہانچ کلو سے زائد ہیروئن سمگلنگ کیس میں گرفتار ملزم غلام علی کو دس سال قید کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو فیصلے میں کہاگیاکہ ملزم کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کی بھی سزا ہوگی ،عدم ادائیگی جرمانہ ملزم کو مزیددس ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ملزم غلام علی ہیروئن سعودی عرب سمگل کرتے ہوئے ائیرپورٹ پر گرفتار ہوا تھا۔