افغان امن عمل میں طالبان کو مذاکرات کی میز تک لانے میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، امریکا
پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت پیچیدہ اور نتیجہ خیز رہے ہیں: ایلس ویلز
جمعرات 13 جون 2019 22:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا دونوں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی اہمیت سمجھتے ہیں، امریکا کو پاکستان کی جوہری سرگرمیوں پر تحفطات ہیں۔
جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کی امریکی نائب سیکریٹری نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگرد گروپوں اور ان کے اثاثوں کو منجمد کرنے جیسے اہم اقدامات کیے، پاکستان ان اقدامات کو جاری رکھتے ہوئے منطقی انجام تک بھی پہنچائے۔انہوں نے مزید کہا کہ لشکر طیبہ اور جیش محمد تنظیمیں سرگرم رہیں تو دنیا کے لیے مستقل خطرہ رہیں گی، جیش محمد کے سربراہ پر اقوام متحدہ کی پابندی سے دنیا کو پیغام ملا ہے کہ دنیا دہشتگردی برداشت نہیں کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے عسکریت پسند گروپوں کے خلاف ناقابل واپسی اور مستحکم اقدامات کے خواہاں ہیں، خطے میں استحکام کے لیے پاکستان دہشتگرد گروپوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ افغانستان کو دہشت گردوں سے پاک پٴْر امن بنانے کے لیے ابھی بہت کام کرنا ہے اور افغان امن عمل میں پاکستان سے تعمیری کردار جاری رکھنے کی توقع ہے۔پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات کی تعمیر نو کے لیے دو نکات مفاہمت اور انسداد دہشتگردی بہت اہم ہوں گے۔ایلس ویلز نے کہا کہ پاک امریکا اچھے تعلقات علاقائی استحکام اور معاشی ترقی کے ضامن ہیں، گزشتہ برس پاک امریکا تجارتی حجم بلند ترین سطح 6 ارب ڈالر سے زائد پر پہنچا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا کے 2020 بجٹ میں پاکستان کے لیے عسکری امدادی فنڈ شامل نہیں، بجٹ میں پاکستان سے متعلق سویلین امدادی پروگراموں پر توجہ ہو گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ جوہری ہتھیاروں کا عدم پھیلاؤ، انسداد دہشتگردی سے متعلق قوانین، پاک امریکا تجارتی تعلقات امدادی پروگرام کے اہم نکات ہیں۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.