وزیراعلیٰ کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس،نئے مالی سال 2019-20کے بجٹ کی منظوری، بجٹ تجاویز اتفاق رائے سے منظور
مالیاتی بل 2019، ضمنی بجٹ مالی سال2018-19 اور مالی سال 2018-19 کے نظرثانی شدہ تخمینہ جات کی بھی منظوری جنوبی پنجاب کے فنڈز دوسری جگہ ٹرانسفر کرنے پر پابندی،وزیراعلیٰ اور وزراء کا اپنی تنخواہوں میں رضاکارانہ 10 فیصد کمی کا اعلان یہ بجٹ اعدادوشمار کی جادوگری نہیں بلکہ صوبے کے عوام کی پائیدار اور متوازن ترقی پر مبنی حقیقی دستاویزہی:وزیراعلیٰ پنجاب
جمعہ 14 جون 2019 19:12
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بجٹ مرتب کرنے پر صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ محکموں کے افسران کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم نے انتہائی محنت کے ساتھ بجٹ کی تیاری کا مشکل مرحلہ مکمل کیا اور میں اپنی او رکابینہ کی جانب سے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا بجٹ عام آدمی کی فلاح و بہبود کے لئے ہے اور اس بجٹ میں عام لوگوں کا احساس کیا گیا ہے۔ مشکل حالات کے باوجود وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات تجویز کئے گئے ہیں اور بجٹ تحریک انصاف کے منشور کے عین مطابق بنایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئے بجٹ میں تمام علاقوں کی پائیدار اور متوازن ترقی کو ترجیح دی گئی ہے۔سماجی شعبے کی بہتری کیلئے بے مثال اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی ترقی پر خرچ کرنے کیلئے پائیدار اقدامات کئے گئے ہیں۔ جنوبی پنجاب اور پسماندہ علاقوں کو ماضی میں بری طرح نظرانداز کیا گیا جبکہ حکومت نے جنوبی پنجاب اور دور دراز علاقوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں حقیقت پسندانہ اہداف مقرر کئے ہیں اور صوبے کے عوام کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا گیا ہے۔ یہ بجٹ اعدادوشمار کی جادوگری نہیں بلکہ صوبے کے عوام کی پائیدار اور متوازن ترقی پر مبنی حقیقی دستاویزہے اور پنجاب کے عوام کی پائیدار ترقی و خوشحالی کی ٹھوس بنیاد رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام صرف شور مچانا رہ گیا ہے لیکن حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے سفر کو آگے بڑھاتی جائے گی۔ بجٹ اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی سے مسلسل رابطہ رہے گا اور ڈویژن کے اراکین اسمبلی سے میٹنگز کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سیکرٹری خزانہ نے صوبائی بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اہم خد و خال کے حوالے سے کابینہ کو بریفنگ دی۔ کابینہ اراکین نے صوبائی بجٹ کے حوالے سے اپنی آرائ بھی پیش کیں۔وزیراعلیٰ نے بجٹ دستاویزات پر دستخط بھی کئے۔ اجلاس میں صوبائی وزراء ، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.