بشکیک میں مودی سمیت باقی ممالک کے سربراہان کی آمد پر وزیراعظم عمران خان کرسی پر بیٹھے رہے
وزیراعظم عمران خان کے اس رویے نے بھارتیوں کو آگ لگا دی ، بھارتی میڈیا کی عمران خان پر تنقید
جمعہ 14 جون 2019 20:51
(جاری ہے)
کیونکہ بشکیک کی بیٹھک میں جب تمام ممالک کے سربراہان ہال میں داخل ہو رہے تھے اور پہلے سے موجود سربراہان ایک دوسرے کے احترام میں اپنی نشستوں پر کھڑے تھے تب ہی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کھڑے ہونے کی بجائے بیٹھنے کو ترجیح دی اور اپنی کرسی پر براجمان ہو گئے۔
بھارتی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو عالمی کانفرنسز میں شرکت کے آداب تک نہیں آتے ، یہی وجہ ہے کہ وہ مودی سمیت دیگر ممالک کے سربراہان کی آمد پر اپنی نشست پر بیٹھے رہے اور کھڑے تک نہیں ہوئے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان کا تعارف کرواتے ہوئے دوبارہ سے نام لیا گیا جس پر وہ لمحہ بھر کے لیے کھڑے ہوئے اور پھر سے بیٹھ گئے۔ان کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور دیگر کا نام پکارا گیا جن کا سبھی سربراہان مملکت نے کھڑے ہو کر استقبال کیا لیکن عمران خان اپنی نشست پر بیٹھے رہے جو کہ سفارتی آداب کے خلاف ہے۔ عمران خان کے ہمراہ ہی بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی بھی ہال میں داخل ہوئے لیکن دونوں نے ایک دوسرے کو مکمل طور پر نظرانداز کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر بھی کافی وائرل ہو رہی ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین ملے جلے رد عمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ بھارتی اس بات پر کافی آگ بگولہ ہیں اور اسی لیے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.