Live Updates

پی ٹی آئی آئین اور قانون کی حکمرانی پر مکمل یقین رکھتی ہے،اعجاز احمد چوہدری

احتساب کی راہ میں نہ خود رکاوٹ بنیں گے نہ کسی کو بننے دیا جائے گا، اپوزیشن شور شرابا صرف احتساب سے بچنے کیلئے کر رہی ہے ، رہنما تحریک انصاف

جمعہ 14 جون 2019 20:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2019ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنمااعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی آئین اور قانون کی حکمرانی پر مکمل یقین رکھتی ہے، احتساب کی راہ میں نہ خود رکاوٹ بنیں گے نہ کسی کو بننے دیا جائے گا، اپوزیشن شور شرابا صرف احتساب سے بچنے کیلئے کر رہی ہے ، (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کے گٹھ جو ڑ کا مقصد ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ فراہم کرنا ہے،کرپٹ مافیا کے ملاپ سے پی ٹی آئی کو کوئی فرق نہیں پڑ تا۔

انہوں نے کہاکہ نئے میثاق جمہوریت کے نام پر عوام کو بے وقوف نہیں بنایاجاسکتا ، قوم کرپٹ مافیاکا چہرہ پہچان چکی ہے تحریک انصا ف اپنے مو قف پر قا ئم ہے کہ کسی بھی ملک لو ٹنے والے کو معا ف نہیں کیاجا ئے گا ،آصف زرداری ہو یا نواز شریف کسی سے رعا یت نہیں ہو گی پوری قوم انصاف اور احتساب ہوتا دیکھنا چاہتی ہے، نواز شریف اور آصف زرداری عوام کی خدمت کرنے پر نہیں بلکہ ملک و قوم کی دولت لو ٹنے پر جیل میں بند ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے واضح لائن کھینچ دی ہے کسی کو بھی این آر او نہیں ملے گا،عوام کے اربوں،کھربوںلوٹنے والا مافیا ضرور گرفت میں آئیں گے ، (ن) لیگ اورپیپلز پارٹی نے میثاق جمہوریت کے نام پر لوٹ ماراورکرپشن کا معاہدہ کیا ہوا تھا جس کی وجہ سے ملک کی بنیادیں تک ہل گئیں اورعوام کو بد ترین غربت اورمہنگائی کا سامنا کرنا پڑا لیکن آج پھر اسی معاہدے کی تجدید کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی غلط اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے معیشت آئی سی یو میں پڑی ہوئی ہے جسے اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے دن رات کام کیا جارہا ہے،ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کچھ وقت درکار ہے اس لئے عوام اپوزیشن کے بے بنیاد واویلے پر کان نہیں دھریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات