مظفرگڑھ، ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت، کوٹ ادو کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میںطبی فضلہ آلودگی پھیلانے کا باعث بن گیا

ہفتہ 15 جون 2019 20:00

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2019ء) کوٹ ادو کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ہسپتال کا طبی فضلہ آلودگی پھیلانے کا باعث بن گیا، تفصیل کے مطابق ہسپتال کا طبی فضلہ مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کی بجائے ہسپتال میں ہی کھلی جگہ پر پھینک دیا جاتا ہے اور مقامی لوگوں کے مطابق یہ پریکٹس عرصہ 2 سال سے جاری ہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں طبی فضلے کے ڈھیر بن گئے ہیں استعمال شدہ سرنجیں،خون آلود پٹیاں اور آپریشن تھیٹر کے فضلے نے مریضوں کو سخت اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، مریضوں اور ان کے لواحقین کے احتجاج کے باوجود ہسپتال انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا اور اب معاملہ یہاں تک پہنچ چکا ہے کہ ہسپتال میں صفائی کا کام کرنے والی پرائیویٹ کنسول کمپنی اور بلدیہ کوٹ ادو نے بھی ہسپتال میں موجود طبی فضلے کے ڈھیر اٹھانے سے انکار کر دیا ہے، مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ھے کہ اس طبی فضلے کے عرصہ دراز سے پڑے ڈھیروں کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے محکمہ صحت کے اعلی ا حکام سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :