Live Updates

فواد چوہدری کی پریس کانفرنس کا فیصل آباد کے صحافیوں نے بائیکاٹ کردیا

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے پروگرام ملتوی کردیا ،ہا ل سے باہرجانے کیلئے پولیس کی مدد حاصل کرنا پڑی،سینئر صحافی سمیع ابراھیم پرہونے والے حملے اور تشدد کے واقعہ بعد صحافیوں کا شدید احتجاج

ہفتہ 15 جون 2019 21:23

فواد چوہدری کی پریس کانفرنس کا فیصل آباد کے صحافیوں نے بائیکاٹ کردیا
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر سانئس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی پریس کانفرنس کا فیصل آباد کے صحافیوں نے بائیکاٹ کردیا فواد چوہدری نے پروگرام ملتوی کردیا ،ہا ل سے باہرجانے کیلئے پولیس کی مدد حاصل کرنا پڑی،آن لائن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وفاقی وزیر سانئس فواد چوہدری کی طرف سے سینئر صحافی سمیع ابراھیم پرہونے والے حملے اور تشدد کے واقعہ بعد صحافیوں کا شدید احتجاج ،فواد چوہدری فیصل آباد کے سانئس سینٹر میںپریس کانفرنس کرنا چاہتے تھے مگر فیصل آباد کے صحافیوں نے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا وزیر کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ،صورتحال کو دیکھتے ہوئے وفاقی وزیر نے اپنا پروگرام ملتوی کردیا اور یہاں سے باہر جانے کیلئے فوری طور پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا علاوہ ازیں گذشتہ روز فیصل آباد میں ایک صنعتکارکسان گھی والے میاں حنیف کے بھائی میاں رشید کی بیٹی کی شادی کی تقریب جے دوران پیش آنے والے واقعہ کی قانونی کارروائی کیلئے فیصل آباد کے تھانہ منصور آباد میں سینئر صحافی سمیع ابراھیم نے وفاقی وزیر سانئس فواد چوہدری کے خلاف اندارج مقدمہ کیلئے درخواست دیدی ہے جبکہ وزیر کی اس گھیٹا حرکیت کے خلاف فیصل آباد سمیت ملک بھر کے صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے مذمت کی ہے اوروزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ فو الفور وفاقی وزیر کی اس بدتمیزی کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات