Live Updates

پیپلز پارٹی ،(ن) لیگ کی مرکزی قیادت اور رہنمائوں کے درمیان ملاقات کے دو دور ہوئے

پی پی وفد کی آمد کے بعد وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی، ظہرانے کے بعد بلاول اور مریم نے ون ٹو ون ملاقات کی

اتوار 16 جون 2019 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت اور رہنمائوں کے درمیان ملاقات کے دو دور ہوئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن ) کی مرکزی رہنما مریم نواز کی دعوت پرپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پارٹیرہنمائوںقمر زمان کائرہ، جمیل سومرو، مصطفی نواز کھوکھر، چوہدری منظور او ر حسن مرتضیٰ کے ہمراہ جاتی امراء رائے ونڈ آئے جہاںدونوں جماعتوں کے رہنمائوں کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی ۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پرویز رشید، سرداز ایاز صادق، رانا ثنااللہ ، مریم اورنگزیب اور محمد زبیر نے مریم نواز کی معاونت کی ۔ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس کے بعد مریم نواز اور بلاول بھٹو کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی جس میں مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ بھی رابطوں پر اتفاق کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے فیصلہ کن تحریک کے حوالے سے غور کیا ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات