گزشتہ دس سالہ دور میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے بے رحمی سے قوم کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا ،راجہ یاسر ہمایوں سرفراز
) اب قرضوں کی واپسی وزیراعظم عمران خان کے حصے میں آئی ہے تو یقینی طور پر موجودہ معاشی صورتحال پر دبائو آنا تھا ہم اب دبائو سے نکل آئے ہیں اور آنے والے دنوں میں تھوڑی مشکلات کے بعد صورتحال معمول کے مطابق ہوگی،صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن و سیاحت
اتوار 16 جون 2019 19:15
(جاری ہے)
اس موقع پر نامزد اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ملک شاہد اقبال، سیکرٹری بار چوہدری طلعت محمود، انصاف یوتھ ونگ کے چوہدری احسن زاہد اور محمد شفقت بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے مزید بتایا کہ نارتھ پنجاب یونیورسٹی کیلئے 35کروڑ روپے کے فنڈز پنجاب کے موجودہ بجٹ میں رکھ دیے گئے ہیں اور یونیورسٹی کا یہ منصوبہ5ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔ راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے مزید بتایا کہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال میں بی ایس بلاک کیلئی16کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جس کیلئے 2کروڑ دس لاکھ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔ جبکہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں ملٹی پرپرز ہال کی تعمیر کیلئی5کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے اور70لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ ضلع چکوال کے ہر کالج کیلئی50لیپ ٹاپ اور ضلع کے کالجوں کیلئے 6ہزار کرسیوں کی بھی منظوری موجودہ بجٹ میں دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ ضلع چکوال میںسیاحت کے فروغ کیلئے دھرابی ڈیم اور جھیل کیلئے آٹھ کروڑ روپے جبکہ ڈھوک ٹاہلیاں ڈیم اور لیک کیلئے اڑھائی کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے اور ان دونوں جھیلوں کے اوپر سیاحتی ریزارٹ قائم کیے جائیں گے۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ تحصیل چوآسیدنشاہ، چکوال اور کلر کہار کے علاقے میں چکوال پارک وے منصوبے کو بھی پنجاب کے بجٹ میں شامل کیا گیا ہے اور اس منصوبے کیلئے کلر کہار سے تمام ڈیموں تک ایک ٹورسٹ بس چلائی جائے گی، صوبائی وزیر نے بتایا کہ اس منصوبے کیلئے دو کروڑ روپے کی رقم فراہم کی گئی ہے۔۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.