hکینیا میں پولیس گاڑی پر حملے میں 8 پولیس افسران ہلاک

اتوار 16 جون 2019 19:16

ا* نیروبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) کینیا میں پولیس قافلے کو بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 8 افسران ہلاک ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا میں صومالیہ کی سرحد کے نزدیک گشت پر مامور پولیس گاڑی کے نزدیک اچانک زوردار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 پولیس افسران ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اٴْس وقت کیا گیا جب پولیس افسران کی گاڑی سرحدی امور کی نگرانی کے لیے اس جگہ سے گزر رہی تھی۔

زخمیوں کو ملٹری اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔تاحال کسی گروپ نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں شدت پسند جماعت الشباب کافی متحرک ہے اور گزشتہ چند دنوں سے حملوں میں تیزی ا?ئی ہے۔پولیس نے شدت پسندوں کی گرفتاری کے لیے علاقے کا ٴمحاصرہ کرلیا ہے اور تلاشی کا عمل جاری ہے تاہم کسی قسم کی گرفتاری کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔