ورلڈ کپ ، پاک بھارت مقابلہ بارش کے باعث روکدیا گیا
گرین شرٹس کو جیت کے لیے 337رنز کا ہدف ملا ہے
ذیشان مہتاب اتوار 16 جون 2019 22:16
(جاری ہے)
اس سے قبل مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراﺅنڈ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،بھارت کی جانب سے روہت شرما اور کے ایل راہول نے اننگز کا آغاز کیا۔
دونوں بلے بازوں نے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کےخلاف محتاط انداز اپنایا لیکن حسن علی کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 131 رنز بنائے،روہت شرما نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جب کہ کے ایل راہول نے 69 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جس میں ایک چھکا اور تین چوکے بھی شامل تھے،بھارت کا سکور 136 تک پہنچا تو راہول وہاب ریاض کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوگئے، انہوں نے 78 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی،دوسری وکٹ پر روہت شرما اور کپتان ویرات کوہلی نے سکو ر آگے بڑھانا شروع کیا ، دوسری وکٹ پر روہت شرما اور کپتان ویرات کوہلی نے 98 رنز کی پارٹنرشپ بنائی اور شرما 85 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے اپنے کیرئیر کی 24ویں سنچری بنانے میں کامیاب رہے،بھارت کا مجموعی سکور 234 تک پہنچا تو روہت شرما 140 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے۔ہارک پانڈیا26رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے ، دھونی بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 1رن بنا کر عامر کی دوسری و کٹ بنے ،میچ میں46 اعشاریہ 4 اوورز میں بھارت نے 4 وکٹ پر 305رنز بنائے تھے کہ بارش ہوگئی،تھوڑے وقفے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا۔48 ویں اوورز میں کپتان ویرات کوہلی 77رنز بناکر محمد عامر کا تیسرا شکار بن گئے،انہوں نے میچ میں7 چوکے لگائے۔پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے 10اوورز میں 47رنز کے عوض 3،وہاب ریاض نے 10اوور میں 71رنز دےکر ایک اور حسن علی نے 9اوورز میں 84رنز دیے اور ایک وکٹ اپنے نام کی۔ٹاس جیتنے کے بعد سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پچ پر نمی دکھائی دے رہی ہے اسلئے پہلے بولنگ کرنا مفید ثابت ہوسکتا ہے۔کروڑوں شائقین ٹی وی سکرین کے سامنے اس میچ کے منتظر ہیں اور وہیں ہزاروں اولڈ ٹریفورڈ گراﺅنڈ کے اندر اور باہر موجود ہیں۔بھارت کےخلاف قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور آصف علی کی جگہ سپنر شاداب خان اور عماد وسیم کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔قومی ٹیم امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، شاداب خان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور حسن علی پر مشتمل ہے۔ہر چار سال بعد آنےوالے کرکٹ ورلڈ کپ کی جنگ میں ابتک جیت صرف بھارت کی ہوئی ہے، یہ دونوں ٹیمیں اب تک 6 بار آمنے سامنے آئی ہیں اور ہر بار پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔خیال رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جس میں اسے 2 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میں کامیابی حاصل ہوئی اور ایک میچ بارش کی نذر ہو ئی،پاکستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس ساتھ 9ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت 5 پوائنٹس کےساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.