شوگر ملز کیس ،حمزہ شہباز کا مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی اور اس کے بیٹے یاسر مشتاق نے بطور وعدہ معاف گواہ بیان قلم بند کرا دیئے

ْ

پیر 17 جون 2019 17:36

شوگر ملز کیس ،حمزہ شہباز کا مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی اور اس کے بیٹے ..
لاہور۔17 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) لاہور کی مقامی عدالت کے روبرو مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی اور اس کے بیٹے یاسر مشتاق نے شوگر ملز کیس میں بطور وعدہ معاف گواہ بیان قلم بند کرا دیئے۔ حمزہ شہباز شریف کے فرنٹ مین مشتاق چینی اور اس کے بیٹے کونیب لاہورنے جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو کے سامنے پیش کیا، نیب ٹیم مشتاق چینی کو لے کر ضلع کچہری پہنچی جہاں حمزہ شہباز کے فرنٹ مین اور اس کے بیٹے یاسر مشتاق نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا،جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو نے مشتاق چینی کا بیان قلمبند کیا، مشتاق چینی اور اس کے بیٹے نے شوگر ملز کیس میں بطور وعدہ معاف گواہ بیان قلمبند کرایا۔

عدالت کے روبرومشتاق چینی نے بتایا کہ2014ء میں شریف فیملی کی کمپنیزکے چیف فنانشل آفیسرسے ملاقات ہوئی،عثمان نے کہا کہ سلمان شہباز کے 69 کروڑوائٹ کرنے ہیں،میں نے انکارکیاکہ یہ میرے بس کی بات نہیں ہے،عثمان نے کہا کہ ہم صرف آپ کے اکائونٹ استعمال کرنا چاہتے ہیں، محمد عثمان نے کہا کہ آپ کے بینک اکاؤنٹس سے ٹی ٹی لگوانی ہے،میں نے پرانے تعلقات اورپیسہ وائٹ ہونے کی لالچ سے اجازت دیدی۔

(جاری ہے)

مشتاق چینی نے بیان دیا کہ وزیراعظم کا بیٹا اور بھتیجا ہونے کے باعث میں انکارنہیں کرسکا، 2014ء میں میرے اکاؤنٹ سی21کروڑ40لاکھ کی ٹی ٹی لگوائیں، رقم میرے اکائونٹ میں آتے ہی سلمان شہبازکے نام سے چیک کاٹ دیتا تھا ،سلمان شہبازکے نام سے چیک کاٹ کرمحمدعثمان کو دیتا تھا،2014 میں پھر29 کروڑ 30 لاکھ کی رقم پرٹی ٹی لگوائی گئی، جن لوگوں کے ناموں سے ٹی ٹی لگوائی گئی میں ان کونہیں جانتا،محمدعثمان نے رقم کے برابرچیکس مجھے کاٹ کر دیدئیے۔

میں نے متعلقہ کاغذات اوردستاویزات پراپنے دستخط کیی50کروڑسے زائدکی رقم جعلی،فرضی اکاؤنٹس سے میرے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی،سلمان شہبازکی وقارٹریڈنگ کمپنی طاہرنقوی کے نام سے بنائی گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مشتاق چینی نے بیان دیا تھا کہ وہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کے کہنے پر منی لانڈرنگ کرتا رہا، شریف فیملی کے کالے دھن کو سفید کرنے میں فرنٹ مین کا کرادر ادا کیا۔