Live Updates

بجٹ مہنگائی کا بم ہے، وفاقی اور صوبائی وزرا ء خزانہ بتائیں کہ جاری منصوبوںکی لاگت میں اضافہ کیوں ہوا ،سید حسن مرتضی

پیر 17 جون 2019 21:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر و ترجمان سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ بجٹ مہنگائی کا بم ہے، وفاقی اور صوبائی وزرا ء خزانہ بتائیں کہ جاری منصوبوںکی لاگت میں اضافہ کیوں ہوا، پہلے وفاق نے عوام دشمن بجٹ پیش کیا اور اب پنجاب نے عوام کش بجٹ پیش کردیا۔

(جاری ہے)

حکومت کی غفلت اور کوتاہی کی وجہ سے مختلف جاری منصوبوں کی لاگت میں945ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے ، حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے اس میں مزید اضافہ متوقع ہے ،نیلم جہلم،کچھی کینال، منگلا ڈیم،نیوگوادر ائیر پورٹ، لواری ٹنل،گولن گول ہائیڈرو پراجیکٹ ،نیشنل ہائی وے اور دیگر منصوبوں کی لاگت میں اضافہ کی وجہ سے حکومت کی عدم دلچسپی ہے ، چند ماہ میں حکومت کی کارکردگی سامنے آگئی ہے ، انہوں نے کہاکہ بجٹ نہ جانے کس نے بنایا ہے ، یہ بجٹ مہنگائی کا بم ہے جب یہ منظور ہوگاتو ملک میںمہنگائی کا بم پھٹ جائے گا ، مہنگائی سے تنگ عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گراکر عمران نیازی نہ جانے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، عوام کے لئے روز مشکل پیدا ہورہی ہے ان کے لئے روح اور بدن کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات