سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے امریکی پولیٹیکل قونصلر تھیوڈر کریگ کی ملاقات

پیر 17 جون 2019 21:58

سپیکر چودھری پرویزالٰہی سے امریکی پولیٹیکل قونصلر تھیوڈر کریگ کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے یہاں ان کی رہائش گاہ پر امریکی سفارتخانے کے پولیٹیکل قونصلر اسلام آباد تھیوڈر کریگ Mr. Theodore (Ted) Craig نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاک امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان پاک امریکہ تجارت کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطہ بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ تھیوڈر کریک نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔#