Live Updates

ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کی بھارتی چال ناکام بنا دی گئی

مہاتیر محمد نے دوستی نبھا دی، ملائیشیا، چین اور ترکی کی حمایت کے باعث اب ایف اے ٹی ایف پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل نہیں کر سکتا

muhammad ali محمد علی پیر 17 جون 2019 23:12

ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کی بھارتی چال ناکام بنا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جون2019ء) ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کی بھارتی چال ناکام بنا دی گئی، مہاتیر محمد نے دوستی نبھا دی، ملائیشیا، چین اور ترکی کی حمایت کے باعث اب ایف اے ٹی ایف پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل نہیں کر سکتا۔ تفصیلات کے مطابق دوست اسلامی ملک ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی خصوصی مہربانی کے باعث پاکستان کیخلاف بھارت کی بڑی چال ناکام بنا دی گئی ہے۔

ملائیشیا کی بروقت حمایت کے باعث ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کی بھارتی چال ناکام بنا دی گئی ہے۔ تین دوست و برادر ممالک جن میں ملائیشیا، چین اور ملائیشیا شامل ہیں، ان کی حمایت کے باعث اب ایف اے ٹی ایف پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کی بھرپور کوشش کی گئی تھی تاہم اب پاکستان نے کامیاب سفارت کاری کے ذریعے بھارت کی اس چال کا ناکام بنا دیا ہے۔

اس تازہ ترین پیش رفت کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد سے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو شکریہ کا فون کیا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس معاملے پر ملائیشیا نے پاکستان کی حمایت کی جس پر وزیراعظم عمران خان نے ملاتیر محمد کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی خصوصی دلچسپی کے باعث ہی بھارت کی پاکستان کو نقصان پہنچانے کی بڑی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)ورکنگ گروپ کیامریکہ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کرے گا، اس مقصد کے لیے پاکستانی وفد امریکہ روانہ ہوگیاہے۔ ایف اے ٹی ایف کے ورکنگ گروپ کا اجلاس 16 سے 21جون تک جاری رہے گا۔پاکستانی وفد فلوریڈا کے شہر آرلینڈومیں ہونے والے اجلاس میں شریک ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ(ایف ایم یو) اور وزارت خزانہ کے قانونی مشیر پاکستانی وفد میں شامل ہیں۔

اجلاس میں پاکستان کے بارے میں مذاکرات 19سے 21جون تک ہوں گے۔ ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف حکام 21جون کو پاکستان کے بارے میں اظہار خیال کرسکتے ہیں۔ اس سے پہلے پاکستان کے 12رکنی وفد نے 14اور 15 مئی کو چین کے شہر گوانگ زو میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات