جماعت اسلامی کے زیراہتمام قومی بجٹ سیمینار کل ہوگا

منگل 18 جون 2019 12:33

جماعت اسلامی کے زیراہتمام قومی بجٹ سیمینار کل ہوگا
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام قومی بجٹ سیمینار کل بدھ کو منعقد ہوگا۔ تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ سیمینار سے ڈاکٹر شاہد حسین صدیقی، ڈاکٹر اشفاق حسن، ڈاکٹر محمد افضل، چوہدری نثار احمد اور محمد عامر خطاب کریں گے۔ سیمینار سہ پہر ساڑھے تین بجے اسلام آباد ہوٹل میں منعقد ہوگا۔