ضلع جہلم کے چند علاقوں میں نچلے درجے کے سیلاب کاسامنا کرنے کے لیے ہنگامی طور پر پلان تیار تمام افسران اپنے علاقوں کا دورہ کریں تاکہ حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 18 جون 2019 20:00

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ ضلع جہلم کے چند علاقوں میں نچلے درجے کے سیلاب کاسامنا کرنے کے لیے ہنگامی طور پر پلان تیار کیا جا چکا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس، اے سی جہلم، اے سی دینہ، اے سی سوہاوہ اور اے سی پنڈ دادنخان مختلف علاقوں میں جا کر دورہ کر رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ضلع بھر میں الرٹ ہیں، جبکہ محکمہ لائیو اسٹاک، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اسکول اور مختلف مرکز صحت میں امدادی کیمپ بھی لگے جا چکے ہیں اسی ضمن میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس نے اے سی جہلم فیضان احمد اور انچارج ریسکیو 1122 ڈاکٹر فیصل کے ہمراہ چوٹالہ خورد کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا دورہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ حالات کنٹرول میں ہیں انظامیہ اور امدادی ٹیمیں الرٹ ہیں۔کسی قسم کی شکایات اور رائے کے اظہار کے لئے سنٹرل کنٹرول روم بھی تشکیل دیا جا چکا ہے ،عوامی روابط کے لئے رابطہ نمبر 0544-9270256 از دفتر سول ڈیفینس جہلم میں بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ پنڈ دادنخان، پیننوال، ہائی اسکول چوٹالہ خورد اور دیگر مختلف مقامات پر امدادی کیمپ لگائے جا چکے ہیں۔اے سی پنڈ دادنخان نے بتایا ہے کہ انہوں نے برج احمد خان اور چک نظام کے علاقوں کا دورہ کیا ہے اور بتایا ہے کہ پانی آباد علاقوں سے بہت دور ہے۔

متعلقہ عنوان :