Live Updates

خیبر پختونخوا حکومت کا سیاحوں کو ہیلی کاپٹر میں سفر کی سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ

اس سروس کا کرایہ دیگر ایئرلائنوں کے مقابلے میں کم ہوگا جس کا مقصد شمالی علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینا ہے، عاطف خان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 18 جون 2019 20:06

خیبر پختونخوا حکومت کا سیاحوں کو ہیلی کاپٹر میں سفر کی سہولیات فراہم ..
پشاور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون2019) خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے سیاحوں کو ہیلی کاپٹر میں سفر کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاحوں کو کالام، چترال، اوت کمراٹ کے لیے ہیلی کاپٹرسروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عاطف خان نے کہا ہے کہ ہم ہیلی کاپٹر سروس کے لیے نجی کمپنی سے معاہدہ کرنے والے ہیں اور اس سروس کے ذریعے سیاحوں کے وقت کی بچت ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان پاکستان میں سیاحت کو لے کر شروع سے ہی سنجیدہ نظر آتے ہیں۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر شمالی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کے لئے اہم اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت شمالی علاقوں میں ہیلی کاپٹر سروس شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی ہدایت پر شمالی علاقوں میں سیاحت کے فروغ کے لیے پہلی بار ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کے لئے نجی ایئرلائن کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیاحتی مقامات پر ہیلی سروس کے لیے خواہشمند فرموں کی درخواست پر لائسنس جاری کیا جائے گا۔جس کی میعاد 5سال ہو گئی اور ہیلی کاپٹر سروس لائنسسز کے تحت طے شدہ مقامات کے علاوہ کسی اور منزل کے لیے فضائی سروس کی اجازت نہیں ہو گی۔ یہ لائنسنس صرف ملک کے شمالی علاقوں کے لیے سیاحتی مقامات تک ہی محدود ہو گا جس کا کرایہ دیگر ایئرلائنوں کے مقابلے میں کم ہوگا جس کا مقصد شمالی علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر دو سیاحتی مقامات کے لیے ہیلی کاپٹر سروس لائسنس جاری کیے جائیں گے جس کے بعد دیگر سیاحتی مقامات کے لئے بھی لائنسز جاری کیے جائیں گے۔ ابھی قومی ایئرلائن محدود شمالی علاقوں میں مسافروں کو لے جاتی ہے لیکن اب وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پہلی بار ائر لائنس کے ساتھ ساتھ شمالی علاقوں میں سیاحت کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کو تجارتی بنیادوں پر سیاحتی سروس فراہم کرنے کی اجازت دی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات