اوگرا کا یکم جولائی سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا اعلان

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 ڈالر فی بیرل تک کمی واقع، تاہم پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جائے گی

muhammad ali محمد علی منگل 18 جون 2019 20:49

اوگرا کا یکم جولائی سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 جون 2019ء) اوگرا کا یکم جولائی سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا اعلان، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 ڈالر فی بیرل تک کمی واقع، تاہم پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے باعث قیمتیں 70 ڈالر فی بیرل کی سطح کو کراس کر گئی تھیں۔ تاہم اب کچھ روز سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان کسی حد تک رک چکا ہے۔ بلکہ عالمی مارکیٹ میں کچھ روز کے دوران خام تیل کی قیمتوں میں کئی ڈالر کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ کچھ روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 ڈالرز فی بیرل تک کی کمی آئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی جائے۔ امکان تھا کہ ملک میں یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو جائے گی۔ تاہم اب اس حوالے سے اوگرا کی جانب سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اوگرا ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تو خام تیل کی قیمتوں میں 5 ڈالرز فی بیرل تک کمی ہوئی ہے، تاہم پاکستان میں معاملات مختلف ہیں۔ پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں اگلے ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔ ممکنہ طور پر اگلے ماہ جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :