سپریم کورٹ ، حج کوٹہ سے متعلق نجی کمپنی کی طرف سے دائر درخواست مسترد

کمپنی کو کوٹہ سے متعلق وزارت مذہبی امور س رجوع کرنے کی ہدایت

منگل 18 جون 2019 22:19

سپریم کورٹ ، حج کوٹہ سے متعلق نجی کمپنی کی طرف سے دائر درخواست مسترد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) سپریم کورٹ نے حج کوٹہ سے متعلق نجی کمپنی کی طرف سے دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے کمپنی کو کوٹہ سے متعلق وزارت مذہبی امور س رجوع کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ وزارت مذہبی امور کو بھی قانون اور پالیسی کے مطابق ملت ابراہیم پرائیویٹ لمیٹڈ کا کیس دیکھنے کی ہدایت ‘ معاملہ کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت نجی کمپنی کے وکیل اکرم شیخ نے موقف اپنایا کہ کمپنی پر لگنے والے الزامات بھی عدالت سے ختم ہوچکے ہیں۔ کمپنی پہلے سے مقرر کوٹہ ہی مانگ رہی ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کمپنی پرانا سٹیٹس بحال کرانا چاہتی ہے۔ عدالت نے کمپنی کو کوٹہ کے ایشو پر متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور کو نجی کمپنی کو پالیسی کے مطابق ٹریٹ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا ہے۔