منی لانڈرنگ کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے والے مشتاق چینی کی ضمانت کی درخواست پر ڈی جی نیب کو نوٹس جاری

بدھ 19 جون 2019 15:53

منی لانڈرنگ کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے والے مشتاق چینی کی ضمانت کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز فیملی کے مبینہ فرنٹ مین اور منی لانڈرنگ کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے والے مشتاق چینی کی جانب سے دار ضمانت کی درخواست پر سماعت 27جون تک ملتوی کرتے ہوئے ڈی جی نیب کو نوٹس جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مشتاق چینی کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نیب کی جانب سے کرپشن الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا۔حمزہ اور سلمان شہباز کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن کر بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔اپنے بیان میں رقوم ٹرانسفر کرنے کے تمام حقائق بیان کردئیے ہیں ،میرا منی لانڈرنگ سے کوئی تعلق نہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرے ۔