کراچی کے 2 سرکاری اسپتالوں میں مشینری خراب ‘سندھ حکومت لاعلم

بدھ 19 جون 2019 21:35

ؑکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جون2019ء) سندھ حکومت کے زیر انتظام کراچی کے دو سرکاری اسپتالوں میں مشینری خراب ،سندھ حکومت اسپتالوں کی صورتحال سے لاعلم،مریض رل گئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت جناح اسپتال،قومی ادارہ برائے امراض قلب وفاق کی جانب سے واپس لئے جانے پر سراپا احتجاج ہے تاہم جو اسپتال سندھ حکومت کے زیر انتظام ہیں حکومت ان اسپتالوں کے معاملا ت بھی نہیں سنبھال پارہی ہے سندھ حکومت کے زیر انتظام کراچی کے دو بڑے سرکاری اسپتال جن میں سول اسپتال کراچی اور لیاری جنرل اسپتال شامل ہیں ان اسپتالوں میں اہم مشینیں خراب ہیں جن کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑررہا ہے سول اسپتال کراچی میں میموگرافی کی تین مشینیں موجود ہیں جو گذشتہ ایک ماہ سے خراب ہے۔

(جاری ہے)

مشینوں کی جانچ پڑتال اور دیکھ بھال کرنے والے نے میں معاملے سے متعلق انتظامیہ کو ا?گاہ نہیں کیا ہے۔ ایس ایم سول اسپتال بھی معاملے سے لاعلم ہیں۔ سول اسپتال میں مشینوں کی خرابی کے باعث کراچی سمیت صوبے بھر سے ا?نے والے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ اسپتال انتظامیہ مریضوں کے لواحقین کو نجی اسپتالوں سے ٹیسٹ کرانے کی مجبور کر رہے ہیں۔

جبکہ لیاری جنرل اسپتال کا حال بھی کچھ مختلف نہیں ہیں۔ اسپتال میں موجود میموگرافی کی مشین بھی خراب حالت میں موجود ہے جسے اسپتال انتظامیہ نے ٹھیک کرانے کی ضرورت ہی نہیں سمجھی ہے۔ اسپتال میں مشین کی خرابی سے مریضوں میں بے چینی پائی جاتی ہیں۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سالانہ کروڑوں روہے کے فنڈر جاری کرنے کے باوجود سرکاری اسپتالوں میں ا?ئے روز مشینوں کو خراب ہونا باعث تشویش ہیں۔