سپیکر قومی اسمبلی کی بجٹ پر بحث کے دوران ایوان میں متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت

جمعرات 20 جون 2019 13:44

سپیکر قومی اسمبلی کی بجٹ پر بحث کے دوران ایوان میں متعلقہ وزارتوں کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بجٹ پر بحث کے دوران ایوان میں متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام کی موجودگی یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کردیں جبکہ انہوں نے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کو بھی ایوان میں طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں سپیکر نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو ہدایت کی کہ وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر کو بجٹ پر بحث کے دوران اراکین کی تقاریر کے نوٹس لینے کے لئے بلایا جائے۔ سپیکر نے حکم دیا کہ ایف بی آر اور خزانہ کے کون کون سے اعلیٰ افسران یہاں بیٹھے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹری آدھے گھنٹے میں یہاں موجود ہوں۔