Live Updates

مودی کی کرتارپورراہداری جلد مکمل کرنے میں تعاون کی یقین دہانی

بھارتی وزیراعظم کے خط کے مندرجات سامنے آگئے، وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم کے خط کا مثبت جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع وزیراعظم آفس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 جون 2019 20:40

مودی کی کرتارپورراہداری جلد مکمل کرنے میں تعاون کی یقین دہانی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جون 2019ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرتارپور راہداری مکمل کرنے میں تعاون کی یقین دہانی کروا دی، بھارتی وزیراعظم کے خط کے مندرجات سامنے آگئے، وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم کے خط کا مثبت جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرتار پور راہداری کے حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خط کے مندرجات سامنے آگئے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نے خط میں کرتارپور راہداری کی تعمیر میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کرتار پور راہداری کے حوالے سے خط پر بھارتی وزیراعظم کے دستخط بھی موجود ہیں، خط میں بھارتی وزیراعظم نے انتہائی مثبت انداز گفتگو اپنایا ہے۔ خط میں کرتارپور راہداری کی تعمیر میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مودی نے کہا کہ کرتارپور راہداری کا کام پر مکمل تعاون کریں گے اور کام کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا۔

دوسری جانب ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم کے خط کا مندرجات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم کے خط کا مثبت جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی جانب سے بھی امن وترقی اور مذاکرات کیلئے بھارتی وزیر اعظم کو خطوط بھجوائے گئے تھے۔

تاہم اب بھارتی قیادت نے کہا ہے کہ بھارت امن اور ترقی کیلئے پاکستان سمیت تمام ممالک سے جامع مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ جس میں خصوصی موضوع دہشتگردی کا بھی ہوگا۔ دوسری جانب آئندہ مالی سال 2019-20ء کے سرکاری شعبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت کرتار پور میں زمین کے حصول اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر ایک ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ منگل کو جاری ہونے والے پی ایس ڈی پی کے مطابق مذہبی امور و بین المذہب ہم آہنگی ڈویژن کی نئی سکیم کو پی ایس ڈی پی کا حصہ بنایا گیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات