Live Updates

وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت کی ملاقات

ملاقات میں پرویز الٰہی ، طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی بھی موجود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 جون 2019 13:44

وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جون 2019ء) : وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت نے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت کی ملاقات وزیراعظم کے چیمبر میں ہوئی۔ اس ملاقات میں پرویز الٰہی، طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں مسلم لیگ ق نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

چودھری شجاعت حسین کی جانب سے تحفظات سے آگاہ کیے جانے پر وزیراعظم عمران خان نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ آپ کے تحفظات کو جلد دور کر دیا جائے گا۔ اس ملاقات میں بجٹ منظوری سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر برائے دفاع پرویز خٹک ، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود بھی ملاقات میں شریک تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات