خاشقجی قتل کی تحقیقات سعودی قونصل خانے کی ریکارڈنگ پر مبنی ہیں، اقوام متحدہ
جمعہ 21 جون 2019 22:33
(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق دوسرے سعودی عہدیدار صلاح محمد الطبیقی نے کہا کہ ’ نہیں، بہت بھاری ہوگا‘، عبدالعزیز مطرب نے کہا کہ ’ یہ آسان ہوگا، جوڑوں کو علیحدہ کردیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ اگر ہم پلاسٹک کے بیگز لیں اور اسے ٹکڑوں میں کاٹ لیں یہ ختم ہوجائے گا‘۔بعدازاں عبدالعزیز مطرب نے پوچھا کہ ’ قربانی کا جانور آگیا ہے‘۔اگنیس کیلامارڈ نے کہا کہ ریکارڈنگ میں جمال خاشقجی کا نام نہیں لیا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ وہ صحافی کی موت کے صحیح وقت کا تعین نہیں کرسکیں لیکن ترک انٹیلی جنس کا اندازہ ہے کہ انہیں قونصل خانے میں داخل ہونے کے 10 منٹ کے اندر ہی قتل کردیا ہوگا۔ 'ریکارڈنگز کے مطابق سعودی عہدیدار نے جمال خاشقجی سے کہا کہ ہمیں تمہیں واپس لے جانا ہوگا، ہمیں انٹرپول سے حکم دیا گیا ہے جس پر جمال خاشقجی نے کہا کہ ان کے کوئی خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں اور خبردار کیا کہ باہر ان کا ڈرائیور اور منگیتر انتظار کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ترکی اور دیگر ممالک کے انٹیلی جنس افسران کی جانب سے ریکارڈنگز سے تجزیہ کیا گیا ہے کہ جمال خاشقجی کو انجیکشن کے ذریعے بے ہوش کیا ہوگا اور پھر ایک پلاسٹک بیگ کے ذریعے انہیں مارا گیا ہوگا۔رپورٹ میں کہا گیا بعد ازاں ریکارڈنگ میں حرکت کرنے ، ہانپنے اور پلاسٹک شیٹس کی آوازیں سنی گئیں۔اس میں مزید کہا گیا کہ ترک انٹیلی جنس نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ یہ آوازیں جمال خاشقجی کی موت کے بعد سنائی دیں تھیں جب سعودی حکام ان کی لاش کو ٹکڑے کررہے تھے، ترک انٹیلی جنس نے آری کی آواز کی بھی شناخت کی تھی۔ دو روز قبل جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق اقوام متحدہ کی تشکیل کردہ ٹیم کی جانب سے جاری کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر سینئر سعودی عہدیدار صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ ' قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جو اعلیٰ سطح کے سعودی حکام سمیت ولی عہد کی قتل کی شمولیت سے متعلق مزید تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں'۔خیال رہے کہ 2 اکتوبر 2018 کو اس وقت عالمی میڈیا کی شہ سرخیوں میں رہے جب وہ ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی عرب کے قونصل خانے میں داخل ہوئے لیکن واپس نہیں ا?ئے، بعد ازاں ان کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا گیا کہ انہیں قونصل خانے میں ہی قتل کر دیا گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.