Live Updates

مریم صفدر نے شہباز شریف کا نظر یہ مسترد کر دیا، احتساب کمیشن کا قیام خوش آئند ہے، اعجاز احمد چوہدری

اتوار 23 جون 2019 16:30

مریم صفدر نے شہباز شریف کا نظر یہ مسترد کر دیا، احتساب کمیشن کا قیام ..
لاہور۔23 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جون2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری اور ملک ظہیر عباس کھوکھر نے پارٹی رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ احتساب کمیشن کا قیام خوش آئند ہے جبکہ کرپٹ سابق حکمران احتساب کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، وز یراعظم عمران خان احتساب کمیشن کے ذریعے چاہتے ہیں کہ مستقبل میں کوئی حکمران عوام کی دولت نہ لوٹ سکے، تجوریاں بھرنے والوں کو قوم کی لو ٹی ہو ئی ایک ایک پائی واپس کرنا ہوگی۔

(جاری ہے)

رہنمائوں نے کہا کہ مریم صفدر نے شہباز شریف کا نظریہ مسترد کر دیا، مریم صفدر نے میثاق معیشت کو شہباز شریف کی ذاتی رائے قرار دے کر شہباز شریف کی پارٹی قیادت کو مسترد کر دیا ، مریم صفدر جھوٹ بول کر عوام کی ہمدری حاصل نہیں کر سکتیں۔ رہنمائوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قوم کو مایوس نہیں کرے گی اورعمران خان ملک کو بحرانوں سے نکا لیں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات