لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کے بنیادی حقوق کو نصابی کتب میں شامل کرنے کے جواب پر درخواست نمٹا دی

پیر 24 جون 2019 21:45

لاہور۔24 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) پنجاب ٹیکسٹ بورڈ نے لاہور ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ بنیادی حقوق کو نصابی کتب میں شامل کر دیا ہے اور نئے نصاب میں بنیادی حقوق کا ایک باب نصاب کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی جس میں بنیادی حقوق کو نصاب میں شامل نہ کرنے پر اعتراض اٹھایا گیا، پنجاب ٹیکسٹ بورڈ نے جواب میں اعلان کیا کہ نویں اور دسویں جماعت کی مطالعہ پاکستان میں بینادی حقوق کا باب شامل کر دیا گیا ہے، جواب میں نشاندہی کی گئی کہ اسلام میں بنیادی حقوق، بینادی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کے چارٹر کو شامل کیا گیا ہے، پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کے آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کو بھی نصاب کا حصہ بنایا گیا ہی. لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کے جواب کی روشنی میں درخواست موثر ہونے پر نمٹا دی۔