بلاول بھٹو زرداری نے آل پارٹیز کانفرنس کے لئے پیپلزپارٹی کے پانچ رکنی وفد کی نامزدگی کر دی

بدھ 26 جون 2019 00:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کل مارگلہ ہوٹل اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی جانب سے بنائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس کے لئے پیپلزپارٹی کے پانچ رکنی وفد کی نامزدگی کر دی ہے۔ اس وفد میں سید یوسف رضاگیلانی، میاں رضا ربانی، سید نیر حسین بخاری، شیری رحمن اور فرحت اللہ بابر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہا کہ پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اے پی سی سے قبل بدھ کے روز صبح دس بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا جس میں کٹ موشن کے ذریعے بجٹ کو مسترد کرنے کے لئے حکمت عملی پر بات چیت ہوگی۔ پارلیمانی پارٹی میٹنگ یہ فیصلہ بھی کرے گی کہ بلاول بھٹو زرداری اس میٹنگ میں شرکت کریں یا نہیں کریں۔ یہ فیصلہ پارٹی کی حکمت عملی کے مطابق بجٹ کو قومی اسمبلی سے مسترد کرنے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔