مولانا فضل الرحمنٰ کا بھی بلاوا آ رہا ہے

مولانا فضل الرحمن نے شہدا کی زمینوں پر قبضہ کیا ہے جس وجہ سے انہیں طلب کیا جائے گا۔ سینئیر صحافی کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 26 جون 2019 11:16

مولانا فضل الرحمنٰ کا بھی بلاوا آ رہا ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جون2019ء) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے بھی شہدا کی زمینوں پر قبضہ کیا ہے جس وجہ سے ان کا بھی بلاوا آ رہا ہے۔جب کہ پروگرام میں موجود عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن نے اداروں کے خلاف جس طرح کی زبان استعمال کی ہے آخر ادارے ان کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کرتے۔

اس سے قبل بھی ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن غصے میں آ گئے ہیں کیونکہ ان کو کسی نے کہہ دیا کہ نیب والوں نے آپکی زمینیں دیکھ لی ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے طنزیہ اور دلچسپ انداز میں کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی ڈیرہ اسماعیل خان میں بہت ساری زمینیں ہیں کسی کو بھی پتہ نہ چلے اور یہ زمینیں پرویز مشرف کے دور کی ہیں تو مولانا فضل الرحمن کو کسی نے ڈرا دیا کہ نیب والوں نے آپکی وہ زمینیں دیکھ لی ہیں آپکے خلاف کیس بھی بن سکتا ہے جس کے بعد مولانا فضل الرحمن غصے میں آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ میں نیب کے ریفرنسوں کی دھجیاں بکھیر دوں گا۔معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن غصے میں آ گئے ہیں کیونکہ ان کو کسی نے کہہ دیا کہ نیب والوں نے آپکی زمینیں دیکھ لی ہیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے طنزیہ اور دلچسپ انداز میں کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی ڈیرہ اسماعیل خان میں بہت ساری زمینیں ہیں کسی کو بھی پتہ نہ چلے اور یہ زمینیں پرویز مشرف کے دور کی ہیں تو مولانا فضل الرحمن کو کسی نے ڈرا دیا کہ نیب والوں نے آپکی وہ زمینیں دیکھ لی ہیں آپکے خلاف کیس بھی بن سکتا ہے جس کے بعد مولانا فضل الرحمن غصے میں آ گئے ہیں۔

خیال رہے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ میں نیب کے ریفرنسوں کی دھجیاں بکھیر دوں گا۔