Live Updates

اشرف غنی پاکستان کے دورزہ دورے پر (کل)اسلام آباد پہنچیں گے

بدھ 26 جون 2019 18:37

اشرف غنی پاکستان کے دورزہ دورے پر (کل)اسلام آباد پہنچیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2019ء) افغانستان کے صدر اشرف غنی پاکستان کے دورزہ دورے پر (کل)جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی (آج)27 جون کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر پہنچیں اسلام آباد پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اشرف غنی وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان آئیں گے۔

(جاری ہے)

افغان صدر کے ہمراہ اعلیٰ حکومتی وزراء اور سرمایہ کاروں کا وفد بھی پاکستان آئیگا۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ صدر عارف علوی سے بھی افغان صدر کی ملاقات ہو گی۔ ترجمان کے مطابق مذاکرات میں دونوں ملکوں کے درمیان امن عمل اقتصادی شعبوں میں تعاون سیکیورٹی تجارت اور عوامی رابطوں کے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ ترجمان کے مطابق اشرف غنی لاہور کا دورہ بھی کریں گے۔ ترجمان کے مطابق اشرف غنی لاہور میں بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات