Live Updates

اپوزیشن کے پاس تحریک چلانے کے اجزائے ترکیبی نہیں ،شیخ رشید

شرجیل کو ضمانت مل گئی ہے ، آصف زر داری کو نائن سٹار کی سہولیات دستیاب ہیں ، مولانا کے ساتھ بھی ہاتھ ہوتا دیکھ رہا ہوں،عمران خان عوام کی سہولتوں کیلئے کام کررہا ہے لوگوں کو ریلیف ملے گا، میڈیا سے بات چیت

بدھ 26 جون 2019 18:37

اپوزیشن کے پاس تحریک چلانے کے اجزائے ترکیبی نہیں ،شیخ رشید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس تحریک چلانے کے اجزائے ترکیبی نہیں ،شرجیل کو ضمانت مل گئی ہے ، آصف زر داری کو نائن سٹار کی سہولیات دستیاب ہیں ، مولانا کے ساتھ بھی ہاتھ ہوتا دیکھ رہا ہوں،عمران خان عوام کی سہولتوں کیلئے کام کررہا ہے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔

بدھ کو یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایک بات ذہن نشین کرلیں یہ کوئی اکٹھے نہیں ہیں،شہباز کی الگ پارٹی ہے اوروں کی الگ ہے۔انہوںنے کہاکہ تحریک چلانے کے اجزائے ترکیبی ان کے پاس نہیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مجھے مولانا کے ساتھ بھی ہاتھ ہوتا دیکھ رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آصف زرداری کو نیب میں9 اسٹار کی سہولیات دستیاب ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مہنگائی ہوئی ہے لیکن ان چوروں کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے ساتھ جذبات میں کمی آئی ہے پر یہ معاملہ صحیح ہوجائیگا۔ انہوںنے کہاکہ یہ جمعہ بازار کی بیٹھک ہے ،سنڈے مارکیٹ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ لاک ڈائون ان کے بس کا روگ نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان عوام کی سہولتوں کے لیے کام کررہا ہے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ جن پر کرمنل چارجز ہیں وہ لوگ تحریک چلائیں گے تو یہ جمہوریت کیخلاف سازش ہے۔انہوںنے کہاکہ جس چیئرمین کو لانے میں اپوزیشن نے تعاون کیا اس کو بدلنا بے وقوفی ہوگی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات