چوآسیدنشاہ کے علاقے میں تین افراد نے ایک شخص کو زخمی کردیا، مقدمہ درج

جمعرات 27 جون 2019 17:59

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2019ء) کٹاس راج تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقے میں تین افراد نے حملہ آور ہوکر ایک شخص کو شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

طارق محمود ولد محمد اسلم نے پولیس کو بتایا کہ وہ کٹاس میں بطور کیئر ٹیکر ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے، وہ ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اس دوران افضل خان ولد اکبر خان ،اختر حیات ولدمویز خان ، شام خان ولد طمع داد ساکنان ڈنڈوت کرروکنے پر انہوں نے گالیاں دینا شروع کردیں اور لاتوں مکوں سے زدوکوب کرنا شروع کردیا جس سے اس کے ناک و منہ سے خون نکل آیا۔ اختر نے اس کے دانتوں پر بھی مکہ مارا جس سے دانتوں سے خون نکلنا شروع ہوگیا۔سب انسپکٹر محمد اسلم نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔