الیکشن کمیشن نے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا

الیکشن کمیشن کا این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم

منگل 2 جولائی 2019 14:56

الیکشن کمیشن نے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2019ء) الیکشن کمیشن نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن واپس لیتے ہوئے این اے 259 کے 29 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ شاہ زین بگٹی کے خلاف الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سنایا تھا، طارق محمد کیتھران نے شاہ زین بگٹی کی کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیا تھا،عام انتخابات 2018 میں این اے 259 ڈیرہ بگٹی سے جمہوری وطن پارٹی کیسربراہ شاہ زین بگٹی کامیاب ہوئے تھے۔

29 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ 15 جولائی کو صبح 8 سے شام 5 تک ہو گی،ریجنل الیکشن کمشنر سبی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کے فرائض انجام دیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضلعی الیکشن کمشنر سبی ندیم اصغر 29 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کے لیے ریٹرننگ افسر مقرر کر دیئے گئے ہیں